؞   ایڈوکیٹ شمشاداحمد  کا انتقال،کوٹیلہ میں سپرد خاک
۱۸ ستمبر/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا

کوٹیلہ(حوصلہ نیوز): اعظم گڑھ کے معروف وکیل شمشاد احمد کا جمعرات کی شام طویل علالت کے بعد دہلی کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا اور جمعہ کو ان کے آبائی گاؤں کوٹیلہ میں تدفین عمل میں آئی۔
اطلاع کے مطابق ایڈوکیٹ شمشاد کافی دنوں سے بیمار تھے اور علاج کی غرض سے دہلی لائے گئے تھے جہاں کچھ دنوں کے علاج کے بعد ان کی موت ہوگئی۔
مرحوم اعظم گڑھ ضلع عدالت میں وکالت کرتے تھے اور دیوانی اور حقوق انسانی کے اچھے وکیل کے طور پر ان کی کافی شہرت تھی۔ ان کے انتقال  پر وکلا برادری کے علاوہ سماجی اور سیاسی سرگرمیوں میں سرگرم لوگوں نے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے اور ان کے لئے دعائے مغفرت کی درخواست کی ہے ۔ 


1 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

10 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.